رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں عظیم اربعین کے ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : زیارت اربعین ایمان کی نشانی ہے ۔
انہوں نے وضات کی : ایمان کی اہمیت قرآن کریم میں بیان ہوا ہے ، زیارت اربعین میں قریب اور بعید نہیں پایا جاتا ہے ، جو شخص بھی وضو کر کے اونچے مقام سے تین بار «صلی الله علیک یا ابا عبدالله» کہے وہ اربعین کا زائر ہے اور اس کے لئے بے شمار اجر ہے ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ اربعین کا زائر ایمان و مومنین کی علامت کا مالک ہے بیان کیا : لوگوں نے نہیں پہچانا کہ امام حسین ابن علی علیہ السلام کون ہیں ، کوشش کرنی چاہئے کہ تمام انجمنیں اربعین کی مناسبت سے جلوس نکالیں اور سید الشھدا امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں عرض ادب کریں ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : تمام انجمنوں کو اربعین میں عزاداری کا پروگرام رکھنا چاہیئے اور جلوس نکالیں ،ماتم داری کریں اور امام زمان (عج) کی خدمت میں ان کے جد کی تعزیت پیش کریں ، امام زمان (عج) کو خبر ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے ساتھ کیا ہوا ، اس وجہ سے تمام انجمنوں اور مومنین کو چاہیئے کہ ان کی خدمت میں عرض ادب کریں اور تعزیت پیش کریں ۔
حضرت آیت الله وحید خراسانی نے تاکید کی : اربعین کے تمام ایام میں امام حسین علیہ السلام کے زائرین امام رضا علیہ السلام کی نیابت میں اربعین کے راہ کو طے کریں اور راستے کے درمیان دن و رات سوره قل هوالله احد کی تلاوت کریں اور امام زمانہ (عج) کو یاد کریں ۔/۹۸۹/ف۹۷۵/