‫‫کیٹیگری‬ :
03 November 2017 - 21:12
News ID: 431654
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا : ہم شریف برادران کا پیچھا پنجاب میں نہیں لندن میں بھی کریں گے ۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو ڈیڈ لائن دی کہ اتوار تک ناصر شیرازی کو رہا نہ کیا گیا تو اتوار کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا دیں گے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور پھر پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچیں گے جہاں پنجاب حکومت کو پورا سسٹم جام کر دیں گے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے ناصر شیرازی کو اغواء کروا کے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہیں اندازہ ہی نہیں کہ پنجاب حکومت نے یہ کیا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو اس لئے اغوا کیا گیا وہ شیعہ مسنگ پرسنز کیلئے آواز اٹھا رہے تھے اور رانا ثناء اللہ کی فرقہ وارانہ سوچ کو بے نقاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو رہا نہ کیا گیا پنجاب میں حکومت کا سسٹم ناکام کر دیں گے اور پورا صوبہ جام کر دیا جائے گا۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم شریف برادران کا پیچھا پنجاب میں نہیں لندن میں بھی کریں گے اور لندن میں بھی ان کا چلنا پھرنا مشکل ہو جائے گا، ناصر شیرازی کو اغواء کر عقیدہ ختم نبوت کے مخالف نے اپنی حکومت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے پہلے بھی بہت غلطیاں ہوئی ہیں لیکن یہ اس کی فاش غلطی ہے، جس کا ردعمل ان کی توقع سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہباز شریف پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر ناصر شیرازی کو بازیاب کرنے کا حکم دیں بصورت دیگر پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچیں گے اور ہم وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور حکومت کے خاتمے تک نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے سرپرست سن لیں کہ رانا ثناء اللہ کیلئے فیصل آباد کے تمام راستے مسدود کر دیئے جائیں گے۔ ان حکمرانوں کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ختم نبوت کا منکر ہے، وہ قادیانیوں کا اور بھارت کا دوست ہے اور یہ دونوں پاکستان کے دشمن ہیں، ہم پاکستان کے حقیقی محافظ ہیں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد پورے کرنا شریف برادران کا وطیرہ ہے لیکن ہم واضح کرتے ہیں ہم وہ قوم نہیں جو ڈر جائے گی، ہم نے بڑی سے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم پاکستان کے بیٹے ہیں اور پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬