‫‫کیٹیگری‬ :
14 November 2017 - 18:24
News ID: 431799
فونت
شیخ نعیم قاسم :
حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے سعودی عرب کی طرف سے لبنان میں بحران پیدا کرنے پر لبنانی قوم سے اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے اشارہ کیا ہے کہ آل سعود خطے کے دلدل میں غرق ہو گیا ہے ۔
شیخ نعیم قاسم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے سرعین الفوقا خطے میں اپنی تقریر کے درمیان تاکید کی ہے کہ سعودی عرب جس دلدل میں پھنسا ہے اس سے بچنا اس کے لئے ممکن نہیں ہے ۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا : سعودی عرب نے کوشش کی ہے تا کہ لبنان دلدل میں پھنس جائے لیکن وہ خود لبنان سے پہلے اس دلدل میں غرق ہو گیا ہے ۔ سعودی عرب کو نہیں معلوم ہے کہ کس طرح قدم بڑھایا جائے اور اب وہ پہلے سے زیادہ ناکام ہو گیا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : سعودی عرب کے خطرے نے لبنان کی عزت و آزادی کے مسئلہ میں ایک عظیم قومی معاہدہ تشکیل پا گیا ہے ۔ اس بحران کے آغاز سے سعودیوں کے مخالفین کی تعداد میں بے شمار اضافہ ہو گیا ہے ۔ سعودی عرب آج پوری دنیا میں پہچانا جا چکا ہے اور وہ جتنا بھی کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو بے دخل نشان دیں لیکن وہ اس راہ میں پہلے سے زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے اس اشارہ کے ساتھ کہ لوگ حکمت ، تعاون اور قومی اتحاد کے راہ میں ہر طرح کی جارحیت و قبضے کے مقابلہ میں کھڑے ہیں بیان کیا : حزب اللہ لبنان تکفیری دہشت گردوں پر حملہ کرنے میں بنیادی کردار نبھاتا رہا ہے اور خطے میں اس کی سازش کو ناکام کرنے میں نمایاں کردار ادا کی ہے ۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : پوری دنیا امریکا اور اسرائیل کے محور پر جمع ہو گئی ہے تا کہ لبنان سمیت مشرق وسطی میں دہشت گردوں کا تسلط قائم کرے لہذا مقاومت فرنٹ نے حزب اللہ کے محور پر پیشگی کے ساتھ دہشت گردوں پر مستحکم ضرب لگائی ہے اور اس کو ناکام کیا ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے اس بیان کے ساتھ کہ حزب اللہ لبنان اس وقت سلامتی و سیاسی استحکام و استقرار اور حکومت کی تشکیل میں بنیادی رکن میں تبدیل ہو چکا ہے ، حزب اللہ لبنان پر تنقید کو غلط و نا درست جانا ہے اور اظہار کیا : فتنہ پھیلانے والے وسائل لبنان میں اقتصادی دباو کے ذریعہ تاوان حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬