‫‫کیٹیگری‬ :
17 November 2017 - 19:38
News ID: 431850
فونت
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو کہ دوسرے بارایران تشریف لائی ہیں ،حرم مطہررضوی میں حاضر ہو کر زبان پر شہادتین کو جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام کو قبول کر لیا۔
آسٹریلیا کی خاتون

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اولویا استفانی ھین نے ایران میں آنے اور اسلامی ثقافت سے آشنائی کو اسلام لانے کی ایک وجہ جانا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے جو انسانی زندگی کو درپیش بہت سارے مسائل کا جواب دے سکتا ہے، انہوں نے کہا: دین مبین اسلام کا قبول کرنا ایسی واقعیت ہے جو خداوند متعال کے لطف و کرم سے میرے شامل حال ہوئی ہے۔

اس نئی آسٹریلین مسلمان خاتون کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اپنے دوستوں کو بھی اسلام لانے کی دعوت کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ابھی اسلام سے آشنائی کے ابتدائی مراحل میں ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اپنے دوستوں کی مدد سے اس آسمانی دین کے بارے میں کامل اور جامع آشنائی حاصل کر سکوں۔

اس نے اپنے اسلام لانے کے وقت اور خاص مکان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: جس وقت میں ایران آنے کی تیاری میں تھی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ان دنوں کے بارے میں علم نہیں رکھتی تھی اور ایران میں آنے کے بعد اس بارے میں مطلع ہوئی؛ اور اس لحاظ سے میں بہت خوش ہوں کہ میرا اسلام لانا ایسے دنوں میں تھا جن میں ایسی عظیم شخصیت کی شہادت ہوئی جو میرے دین اسلام لانے میں بہت زیادہ تاثیر گذار تھی۔

غیر ایرانی زائرین کے مدیر سید محمد جواد ھاشمی نژاد نے اس خاتون کے اسلام لانے کے دوران کہا کہ اسلام میں سفر کرنے پر بہت تاکید کی گئی ہے کیوںکہ سفر کے ذریعہ جہاں انسان بہت سارے تجربے حاصل کرتا ہے ساتھ میں بہت سارے حقائق بھی روشن اور واضح ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: بہت سارے ایسے افراد جو ایران کا سفر کرتے ہیں ، ایرانی اور اسلامی ثقافت سے آشنائی کے ساتھ یہ بات بھی جان لیتے ہیں کہ ایران کے خلاف بہت سارے پراپگینڈے جو کئے جارہے ہیں وہ جھوٹے ہیں، یقیناً حقیقت ہرگز چھپی نہیں رہے گی۔

حرم مطہر رضوی کے اس عہدیدار کا کہنا تھا: اب تک ۲۲ ہزار افراد جن کا تعلق۱۲۰ مختلف ممالک سے تھا اس مقدس مکان پر دین مبین اسلام قبول کر چکے ہیں ۔

انہوں نے بتایا: ان تمام افراد کے ساتھ اینٹرنیٹ کے ذریعہ رابطہ میں ہیں اور اسلام سے مزید آشنائی کے لئے انہیں وقتا فوقتاً دینی مطالب بھیجتے رہتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬