‫‫کیٹیگری‬ :
02 December 2017 - 17:15
News ID: 432070
فونت
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کے فضائی حملے میں داعش سے منسلک ۱۲ وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے ننگرہار میں افغان فوج کے فضائی حملے میں داعش سے منسلک 12 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق بمباری ننگر ہار کے ضلع خوگیانی اور آچین میں کی گئی، فضائی حملوں میں داعش کے 8  دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک فضائی حملہ خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں کیا گیا جہاں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں 4  وہابی دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

   

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬