‫‫کیٹیگری‬ :
14 December 2017 - 20:00
News ID: 432246
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امریکی منافقانہ اور دہرا کردار کھل کر سامنے آ گیا ہے، مسلم حکمران بھی خواب غفلت سے جاگیں ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے خلاف 15 دسمبر یوم جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ہم قبلہ اول کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے، امت مسلمہ کو متحد ہوکر استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، امریکی منافقانہ اور دہرا کردار کھل کر سامنے آگیاہے، مسلم حکمران بھی خواب غفلت سے جاگیں، او آئی سی کو بھی اب متحرک کر دار ادا کرنا ہوگا،اسلامی ممالک اتحاد کی ترجیحات بھی واضح کرنا ہونگی۔

شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے بیت المقدس کو اسرائیلی سفارتخانہ تسلیم کرنے پر امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیل کادارالخلافہ تسلیم کرنا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان انتہائی احمقانہ اقدام ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیت المقدس کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ ہے۔ ایک طرف امریکہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹتاہے اور دوسری جانب مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے دہشت گرد ملک اسرائیل کی پشت پناہی کررہاہے جس سے اس کا دوہر ا معیار اور منافقانہ کردار کھل کر سامنے آگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت انتہائی مشکل حالات میں ہے کابل سے دمشق اور بغداد سے صنعاء تک ، فلسطین سے کشمیر تک پورا عالم اسلام جل رہاہے لیکن افسوس مسلم حکمران خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کا یہ اقدام مسلمانوں کے باہمی انتشار کے باعث ممکن ہواہے۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ اسلامی دنیا کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے اس فیصلے کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ اسلامی دنیا کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کو اس موقع پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا جبکہ عرب لیگ بھی اس سلسلے میں موثراقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر مسلم ممالک متحدہوگئے تو پھر کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کرسکتی اس لئے ہمیں اتحاد کے ساتھ ان استعماری، صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اس صورتحال میںعوام کا سوال بجا ہے کہ اسلامی ممالک کا اتحاد اس اعلان کے رد عمل میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬