‫‫کیٹیگری‬ :
29 December 2017 - 17:05
News ID: 432449
فونت
آغا سید حسن الموسوی الصفوی :
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کابل میں شیعہ برادری کے ثقافتی مرکز پر خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
حجت الاسلام  سید حسن الموسوی الصفوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ برادری کے ثقافتی مرکز پر خودکش حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس دلخراش سانحہ میں ہوئے بھاری جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں آغا سید حسن نے کہا کہ شام اور عراق میں داعش کے مکمل صفایا کے بعد اب افغانستان کی سرزمین اس بدترین تکفیری گروہ کی آماجگاہ بنتی جا رہی ہے جس کا سب سے بڑا ایجنڈا شیعہ مسلمانوں کا قتل عام ہے۔

آغا سید حسن نے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔

درایں اثنا آغا سید حسن نے جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور مسلم لیگ کے چیئرمین مشتاق الاسلام کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جیلوں میں مقید دیگر مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

آغا سید حسن نے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے حکومتی ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کو عامرانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے سرکاری حکم نامے کو آزادی اظہار پر قدغن کی بدترین مثال قرار دیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬