09 January 2018 - 17:11
News ID: 432582
فونت
حجت الاسلام محمد موسیٰ حسینی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سربراہ نے کہا کہ پاکستانی حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک الفاظ میں بات کریں۔
حجت الاسلام محمد موسی حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سربراہ حجت الاسلام محمد موسیٰ حسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے اور امریکہ کی دوستی نے پاکستان کو پسماندگی اور تنہائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی اطاعت کرنے کی وجہ سے ہماری معیشت تباہ ہوگئی اور  دھشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں  ۲۰۱۷ کے آخر تک ۷ ھزار سیکورٹی اہلکار اور ۸۰ ھزار عام شہری جابحق ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکاہے کہ پاکستانی حکمران امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک الفاظ میں بات کریں۔ امریکہ سے دو ٹوک بات کرنے کا یہ ایک ایسا مناسب وقت ہے  کہ اس وقت امریکہ کے خلاف ساری قوم متحد ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬