‫‫کیٹیگری‬ :
19 January 2018 - 20:53
News ID: 434700
فونت
صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے حماس کی میزائل طاقت کو اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔
حماس کی میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زیرو فور زیرو فور نامی اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ ایسے جدید قسم کے میزائل حماس کے پاس موجود ہیں جو ہمارے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق یہ میزائل بہت سنگین ہے اور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ حماس آئندہ جنگ میں اسرائیل کے خلاف ان میزائلوں کا استعمال کرے گی۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حماس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین میزائل موجود ہیں اور آئرن ڈوم سسٹم کے لیے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔اس چینل نے صیہونی حکومت کے اعلی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے خلاف مستقبل کی جنگوں کے پیش نظر تحریک حماس نے اپنے ہتھیاروں کے ذخائر کو اپ دیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور اس کے پاس موجود کم فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین میزائل بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں اور اپنے ہدف پر لگنے کے بعد بڑی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔

صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع کے مطابق ایک سو ساٹھ سے دوسو کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی طاقت رکھنے والے والے حماس کے یہ میزائل اسرائیل کے آئرن ڈوم سسٹم کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں جسے حماس کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ہی تیار کیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے ماضی کی جنگوں سے تجربہ حاصل کیا ہے اور وہ مسلسل ایسی طاقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے ذریعے، غزہ کی سرحدوں کے قریب واقع اسرائیلی فوجی اہداف کو صیہونی آبادیوں کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکے۔

اسی دوران ایک عسکری امور کے صیہونی تجزیہ نگار امیر حبوط نے کہا ہے کہ یہ بات اسرائیل کے سیکورٹی اداروں کے لیے بہت سے بڑا دھچکہ ہے کہ حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنی توانائیوں سے کام لیتے ہوئے، آر ایک سو ساٹھ نامی میزائیل تیار کیا ہے حالانکہ اسرائیل کے اینٹیلی جینس ادارے چوبیس گھنٹے غزہ پٹی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

مذکورہ اسرائیلی ویب سائٹ نے اسرائیل کے سرکاری ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ اس قسم کے دو میزائل غزہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے شہر حیفا پر داغے بھی جاچکے ہیں جس میں سے ایک میزائل آئرن ڈوم سسٹم کو عبور کر کے نشانے پر لگا ہے۔

صیہونی تجزیہ نگار امیر حبوط نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو اس بات پر سخت تعجب ہوا ہے کہ حماس نے ایسا میزائل تیار کر لیا ہے جو حیفا تک پہنچ سکتا ہے ۔یہ شہر غزہ پٹی سے ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل ان معلومات کو صیہونی بستیوں میں رہنے والے لوگوں سے چھپایا جارہا ہے۔دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ اویگدر لیبر من نے بھی اعتراف کیا ہے کہ حماس نے حال ہی میں میزائل کا تجربہ انجام دیا ہے اور تین میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ حماس میزائلوں کی تیاری اور تجربات میں مصروف ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬