‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2018 - 13:38
News ID: 434706
فونت
آیت الله مظاهری:
حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے کہا: جس طرح باپ کی موت کے بعد اولاد صاحب ارث ومیراث ہوتی ہے اسی طرح شیعہ بھی امام زمانہ(عج) کے ظهور کے بعد زمین کے وارث و مالک ہوں گے ۔
آیت‌الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمؤمنین(ع) جی روڈ پر منعقد ہونے والی تفسیر قران کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم(ص) نے اپنے دور رسالت میں امیرالمؤمنین علی(ع) کی ولایت اور حضرت امام زمانہ(عج) کے ظهور کی جانب بارہا و بارہا اشارہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اسلام(ص) کا طریقہ یہ تھا کہ آپ دو چیز کو اہم بتاتے تھے اور جب بھی حضرت(ص) کو فرصت ملتی لوگوں کے درمیان جاکر انہیں باتوں کی تکرار کرتے ، پہلا مسئلہ ولایت کا مسئلہ تھا کہ رسول اسلام(ص) نے اپنی رسالت کے اعلان بعد دعوت ذوالعشیرہ میں اپنے رشتداروں کے درمیان مختصر طور سے حضرت امیرالمؤمنین علی(ع)  کی ولایت کی جانب اشارہ کیا تھا ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے مزید کہا: رسول اسلام(ص) کی آخرت نصیحت، حدیث ثقلین ہے کہ جسے شیعہ و سنی علمائے کرام دونوں ہی نے نقل کیا ہے اور مانتے ہیں ۔

حوزه علمیہ اصفهان کے سربراہ نے بیان کیا: حضرت امام مهدی(عج) کے ظھور کے سلسلے میں کئی ھزار روایتیں رسول اسلام(ص) اور دیگر ائمہ طاھرین(ع) سے منقول ہیں ، شیعہ و سنی دونوں ہی اس بات کو مانتے ہیں ، حضرت ولی عصر(عج) کی غیبت اور آپ کے ظھور کے سلسلے میں مرسل آعظم(ص) نے بخوبی بیان کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: میں نے تحقیق کیا ہے کہ رسول اسلام(ص) نے تقریبا ۳۰۰ مرتبہ اس بات کی تاکید ہے کہ امام زمانہ(عج) کے ظھور کے ساتھ دین اسلام عالمی دین ہوجائے گا اور اسلام کا پرچم پوری دنیا میں لہرائے گا ۔

آیت الله مظاهری یاد دہانی کی: جب حضرت ولی عصر(عج) کی ولادت ہوئی تو حضرت حکیمہ خاتون(رض) آپ کو حضرت امام حسن عسکری(ع) کے پاس لائیں تو حضرت(ع) نے سورہ قصص کی معروف آیت جس میں عصر ظھور اور پوری دنیا پر اسلام کا پرچم لہرائے جانے کی جانب اشارہ ہے ، کی تلاوت کی ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جس طرح باپ کی موت کے بعد اولاد صاحب ارث ومیراث ہوتی ہے اسی طرح شیعہ بھی امام زمانہ(عج) کے ظهور کے بعد کے وارث و مالک ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا: دعا ہے کہ یہ ظھور ہماری حیات میں رونما ہو اور ظلم و جور کے خاتمہ کے ساتھ یہ دنیا جنت کا ٹکڑا بن جائے ، ان شاء الله مصحف حضرت زهرا(س) حکومت عصر ظھور کا آئین قرار پائے ، روایتوں کی چھان بین سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ شیعہ، قران کا شجرہ طیبہ ہے ۔

حوزه علمیه اصفهان کے سربراہ نے آخر میں بیان کیا: حضرت ولی عصر(عج) کے ظھور کے دن سے کوئی بھی آگاہ نہیں مگر توقع ہے کہ یہ دن ہمیں بھی دیکھنا نصیب ہو ۔/۹۸۸ /ن۹۷۳

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬