‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2018 - 14:03
News ID: 434713
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا وفد چیئرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی کی سربراہی میں زیارات مقدسات کے سلسلے میں عراق میں موجود ہے، اس دوران وفد نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کی۔
آیت الله سید علی سیستانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا وفد چیئرمین تحریک انجنئیر سید حسین موسوی کی سربراہی میں زیارات مقدسات کے سلسلے میں عراق میں موجود ہے، اس دوران وفد نے آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی زیارات کو شرف مقبولیت فرمائے، زیارت پر آنا ہی ایک توفیق ہے، میں پاکستان اور ہندوستان کے عوام کے حالات سے باخبر رہتا ہوں، روزانہ نماز تہجد میں ان کی بہتری کیلئے دعائیں کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علم میں ثروت ہے، آپ اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آرستہ کریں، ان کو عقائد یاد کروائیں، اخلاق اور ادب کی تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستانی آپس میں اتحاد قائم کریں اور اسے برقرار رکھیں، آپ کے ملک کے امریکا سے کچھ اختلافات ہیں، اس لئے پریشانی ہے، اس کا علاج بھی اتحاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس اتحاد کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، شیعت میں اختلافات ڈالے جا رہے ہیں، آپ اس کی اجازت نہ دیں کہ شیعہ مسلمانوں میں دشمنی پیدا ہو۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬