‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2018 - 13:47
News ID: 434709
فونت
ہندوستان میں صیہونی وزیر اعظم کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔
آغا سید حسن الموسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دورہ ہندوستان کے خلاف اس ملک کے دیگر علاقوں کی طرح اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے نماز جمعہ کے بعد سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

مظاہرین ہندوستان اسرائیل دوستی اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی ہندوستان آمد کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے مین چوک بڈگام میں جمع ہوئے جہاں اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید حسن نے ملت فلسطین پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم اور دنیائے اسلام کے خلاف صیہونی مملکت کی گھناونی سازشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہندوستان اسرائیل رشتوں میں موجودہ گرم جوشی کو افسوسناک قرار دیا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ مظلوم ملت فلسطین کے قاتل، مسلمانوں کے قبلہ اول کے غاصب اور ریاستی دہشتگردی کی بدترین علامت اسرائیلی وزیراعظم کا عدم تشدد کے پیامبر مہاتما گاندھی کی سرزمین پر غیر معمولی استقبال اور ہندوستان اسرائیل رشتوں میں موجودہ جہت انسانیت دوستی کے حوالے سے ہندوستان کی قدیم روایات کے سراسر منافی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬