‫‫کیٹیگری‬ :
19 January 2018 - 21:05
News ID: 434704
فونت
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر انتخابات کو وقت پر کرانے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔
حیدر العبادی

رسا نیوز ایجنسی کی سومریہ سے رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر انتخابات کو وقت پر کرانے کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس سے پہلے عراقی انتخابی کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر مالی رقوم نہ پہنچیں تو وہ انتخابات کے اپنے وقت پر انعقاد سے معذرت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، لیکن العبادی نے اپنے بیان میں اس امر کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلح عناصر کو انتخابات میں داخل کرنے کے لیے کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ  انتخابات اسی سال12 مئی کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انتخابی کارڈ حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کو روکا جاسکے۔

العبادی کے مطابق انتخابی کمیشن اور اس کے اہلکاروں کی خود مختاری کو یقینی بنانا ریاست کا فرض ہے۔  /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬