رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔
تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے مسئلہ فلسطین اور یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو فلسطین اور یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کے بارے میں اپنی شجاعت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور حق بات کہنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔
خطیب جمعہ نے ایام فاطمیہ کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی زندگی ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ عمل ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے چین کے سمندر میں ایران کی تیل بردار کشتی میں آگ لگنے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔
انھوں نے حکومت پر زوردیا کہ وہ کمزور طبقہ کی معاشی صورتحال پر قریبی نظر رکھے کیونکہ اسے عوام کی خدمت رسانی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کے بارے میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں جواب دینا پڑےگا۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں اس دور کے معاویہ کو علی کے خلاف لوگوں کو بھڑکانے اور اکسانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰