‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2018 - 13:55
News ID: 434711
فونت
ختم نبوت کانفرنس صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کے مطالبے کیلئے طلب کی گئی ہے، جس میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مرکزی قیادت کیساتھ ساتھ ملک بھر سے علماء اور مشائخ اپنے مریدوں کے ہمراہ شریک ہونگے۔
تاجدار ختم نبوت کانفرنس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں داتا دربار پر ختم نبوت کانفرنس آج دوپہر کو شروع ہو گی۔ مرکزی سٹیج تیار کر کے داتا دربار چوک کو پنڈال کی شکل دے دی گئی، پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے داتا دربار کو جانیوالے راستے بند کر دئیے۔ ملک بھر سے علماء اور مشائخ آج لاہور میں داتا دربار کے سامنے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔

دوپہر ایک بجے شروع ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ داتا دربار کے سامنے کنٹینرز لگا کر مرکزی اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔ دربار چوک کو پنڈال کی شکل دے کر سینکڑوں کی تعداد میں کرسیاں، دریاں اور قالین پہنچا دئیے گئے ہیں۔ ساونڈ سسٹم کیلئے لاؤڈ سپیکرز بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔

پولیس نے بھی کانفرنس اور شرکا کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ راوی روڈ، سرکلر روڈ اور لوئر مال سے داتا دربار کی جانب آنیوالے راستوں کو ٹکسالی گیٹ، اردو بازار چوک اور کچہری چوک میں کنٹینرز لگا کر بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

ختم نبوت کانفرنس صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے استعفے کے مطالبے کیلئے طلب کی گئی ہے، جس میں پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کی مرکزی قیادت کیساتھ ساتھ ملک بھر سے علماء اور مشائخ اپنے مریدوں کے ہمراہ شریک ہونگے۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے رات کو ہی لاہور کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔ کانفرنس رات کو دیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬