20 January 2018 - 21:13
News ID: 434717
فونت
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری:
اسلامی تحریک پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر مسلط موروثی اور وڈیرہ شاہی کی سیاست کے خاتمے کیلئے متحدہ مجلس عمل بہترین پلیٹ فارم ہے، جس نے ماضی میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومت تشکیل دے کر مثالی امن قائم اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اس لئے ماضی میں ایم ایم اے کا سیاسی تجربہ اچھا رہا، آئندہ بھی مضبوط بنائیں گے۔
حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ صالح قیادت کو ہی سیاست میں آنا چاہئے، متحدہ مجلس عمل کی تشکیل سے مختلف مکاتب فکر کی نمائندہ موثر دینی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئی ہیں، جس سے فرقہ واریت اور تکفیریت کا خاتمہ ہوگا، ملکی خزانے کو لوٹنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، جمہوریت پر مسلط موروثی اور وڈیرہ شاہی کی سیاست کے خاتمے کیلئے متحدہ مجلس عمل بہترین پلیٹ فارم ہے، جس نے ماضی میں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں حکومت تشکیل دے کر مثالی امن قائم اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، اس لئے ماضی میں ایم ایم اے کا سیاسی تجربہ اچھا رہا، آئندہ بھی مضبوط بنائیں گے۔

انہوں ‌نے منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم اور راولپنڈی کے دورہ جات کے بعد صوبائی دفتر لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک نے پہلے بھی متحرک کردار اد ا کیا تھا، اب بھی کرے گی، کارکن تیار ی کریں آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم کے مطابق سیاسی پالیسی تشکیل دی جا چکی ہے، ایم ایم اے کی قیادت عوام کو مسائل سے نکالنے کا حل دے گی، سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام ناکام ہو چکے ہیں، اسلامی نظام اور قرآنی تعلیمات کا نفاذ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے، اس لئے متحدہ مجلس عمل اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جمہوری جدوجہد کرے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬