22 January 2018 - 11:20
News ID: 434733
فونت
امریکی نائب صدر مائیک پنس کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران فلسطینی مظاہرین نے امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی تصویروں کو نذر آتش کردیا۔
ٹرمپ کے خلاف مظاھرہ

رسا نیوز ایجنسی کی فلسطین الیوم سے رپورٹ کے مطابق، بیت لحم میں فلسطینیوں نے امریکی نائب صدر مائیک پنس کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے خلاف زبردست احتجاج کیا، اس موقع پر انھوں نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے نگائے اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کی تصویروں کو آگ لگا دی۔

دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورے کو مسترد کردیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا خطے میں خیر مقدم نہیں کیا جانا چاہیے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ مائیک پنس کے فلسطین اور پورے خطے میں استقبال کا کوئی جواز نہیں۔ بیت المقدس کے بارے میں متنازع بیان دینے اور القدس کو اسرائیل کادارالحکومت قرار دیے جانے کے مؤقف کے بعد مائیک پنس کا فلسطین اور خطے میں استقبال کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدرمصر،اور اردن کا دورہ مکمل کرکے کل رات مقبوضہ فلسطین پہنچے جہاں وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬