22 January 2018 - 11:43
News ID: 434738
فونت
نظیر گیلانی:
سائیں سہیلی سرکار کے عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں تبلیغ و اشاعت دین کا مقدس فریضہ اولیائے کرام نے سرانجام دیا۔
پاکستان کا پرچم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی نے سائیں سہیلی سرکار کے نو روزہ عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندی، دہشت گردی اور تخریب کاری کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، جنوبی ایشیا میں تبلیغ و اشاعت دین کا مقدس فریضہ اولیائے کرام نے سرانجام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہمان خانے بنا دیے گئے ہیں اب سہیلی سرکار کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ تقریب سے ڈی جی اوقاف سردار طارق محمود، مولانا حمیدالدین برکتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬