‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2018 - 11:38
News ID: 434737
فونت
حجت الاسلام مختار احمد امامی:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر با اختیار ہے۔
حجت الاسلام مختار امامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حجت الاسلام  مختار احمد امامی نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی یہ جارحیت عالمی امن کیلیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، بھارت خطے کے امن و امان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا جانا عالمی قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارت افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔

حجت الاسلام امامی نے کہا کہ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشتگردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کیلئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لیں، جو اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل سے بھی مطالبہ کیا کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬