‫‫کیٹیگری‬ :
22 January 2018 - 12:54
News ID: 434740
فونت
قزوین میں ولی فقیہ کے نمائنده:
قزوین میں ولی فقیہ کے نمائنده نے کہا: انسان اهل‌ بیت(ع) سے توسل کے ذریعہ سکون پاسکتا ہے ، توسل ، وسیلے سے بنایا گیا ہے ، یعنی ہمیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جنہیں خداوند متعال نے ہمارے لئے وسیلہ قرار دیا ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین عبد الکریم عابدینی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کے نمائنده اور قزوین کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین عبد الکریم عابدینی نے سلسلہ وار تفسیر قران کریم کی نشست میں جو حسینیہ امامزاده اسماعیل(ع) قزوین میں منعقد ہوئی، سوره حاقة کی ۱۶ ویں آیت شریفہ « وَانشَقَّتِ السَّمَاء فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ ۔ ترجمہ : اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس روز ڈھیلا پڑجائے گا » کی تفسیر کی ۔

انہوں نے کہا: سوره حاقہ کی ۱۶ویں آیت شریفہ میں اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ جب قیامت رونما ہوگی تو آسمان پھٹ جائے گا اور پہاڑ جو زمین پر کیلوں کے مانند کھڑے ہیں بکھر جائیں گے ۔

قزوین میں ولی فقیہ کے نمائنده نے سوره حاقة کی ۱۷ ویں آیت « وَالْمَلَكُ عَلَى أَرْجَائِهَا وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ ۔ ترجمہ اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس روز ڈھیلا پڑ جائے گا کی تفسیر میں کہا: اس دن یہ معلوم ہوگا کہ عرش الھی کی آٹھ افراد حفاظت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا: سورہ رحمن کی ۳۳ ویں آیت « يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانفُذُوا لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ ۔ ترجمہ: اے گروہ جن و انس ! اگر تم آسمانوں اور زمین کی سرحدوں سے نکلنے کی استطاعت رکھتے ہو تو نکل جاؤ، تم سلطنت و قہاریت کے بغیر نہیں نکل سکو گے » سوره حاقة کی ۱۶ اور ۱۷ ویں آیت کے مانند ہے اور انہیں مطالب کو بیان کرتی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین عابدینی یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اهل ‌بیت(ع) سے توسل کے ذریعہ سکون پاسکتا ہے کہا: توسل ، وسیلے سے بنایا گیا ہے ، یعنی ہمیں ان لوگوں کی ضرورت ہے جنہیں خداوند متعال نے ہمارے لئے وسیلہ قرار دیا ہے ، انسان کو قیامت کے دن بھی سکون ملے گا بشرطیکہ اس کے پاس سکون کا وسیلہ موجود ہو ۔

انہوں مزید کہا: ہم قیامت کے دن اس بات کو بخوبی سمجھیں پائیں گے کہ ہم سب رسول اسلام ، قران کریم ، امیرالمومنین اور آپ کی معصوم اولادوں کے کس قدر محتاج ہیں ، کیوں اس وقت ہمیں ایسے افراد کی شدید ضرورت ہوگی جن کی آغوش میں ہمیں پناہ و سکون مل سکے ۔/۹۸۸/ ن
۹۷۵

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬