22 January 2018 - 11:26
News ID: 434735
فونت
احسن اقبال :
پاکستان کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے اور ھمسایہ ممالک کو آپس میں مل جل کر رہنا چاہئیے۔
احسن اقبال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں کنٹرول لائن پر ہندوستانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کا مستقبل جنگ سے نہیں امن سے وابستہ ہے اس لئے ہندوستان کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا ۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خطے کی بدامنی پاکستان ہی نہیں ہندوستان کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے جب کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کو مذاکرات شروع کرنا ہوں گے۔ پاکستانی وزیر داخلہ نے پاک ھند کرکٹ میچ کے حوالے سے کہا کہ اگر ہندوستان پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران کنٹرول لائن پر ہندوستانی اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬