20 January 2018 - 21:09
News ID: 434716
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمیین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا، ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون پنجاب کے حکمرانوں سر ہے اور اس کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مر سکتے ہیں، اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں لیکن حرمت رسول(ص) پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں، رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ لے کر ہی دم لیں گے، تحریک نفاذ مصطفی کی تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں  ہمارے اندر عشق مصطفی (ص) کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بروز قیامت حضور نبی کریم (ص) شفاعت لینی ہے، حکومتی مراعات کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی حالت ناگفتہ بہ ہے، بچیاں قتل ہو رہی ہیں، ریب عام ہیں، حکومت کی رٹ کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہی، ایسے میں حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا ملک کیلئے سکیورٹی رسک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کے سرپرست اقتدار کے ایوانوں میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت فرقہ واریت پھیلائی گئی، فرقہ واریت پھیلانے والوں نے دہشتگردوں کو اپنے مفادات میں استعمال کیا اور ملک کی قیمتی ترین شخصیات کو قتل کروایا گیا مگر ان قاتلوں کو سزا دینے اور پھانسیوں پر لٹکانے کے بجائے وزارتیں دے دی گئیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم واضح کر دیتا چاہتے ہیں کہ ہم استعفےبھی لیں گے اور چوراہوں میں قاتلوں کو لٹکائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں مل سکا، ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون پنجاب کے حکمرانوں سر ہے اور اس کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جو جب سے نکالا گیا ہے وہ عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں، جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ صاجزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم چاہیں تو چند گھنٹوں میں حکومت کے اقتدار کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

 صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اگر ختم نبوت میں تبدیلی کرنیوالوں نے استعفے نہیں دیئے تو ہمیں حکومت کا خاتمہ کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے جبکہ ہماری یہ تحریک اب روکنے والی نہیں ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬