رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے عوام نے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرہ کر کے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کو قید میں رکھے جانے کو غیر قانونی قرار دیا اور ان کی فوری طور پر رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں صوبے کدونا کے شہر زاریا میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کر کے اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا تھا۔
نائیجیریا کی فوج کی اس جارحیت میں سیکڑوں افراد شہید ہو گئے تھے جن میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے تین بیٹے بھی شامل ہیں۔
نائیجیریا کی عدالت عالیہ نے آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم سنایا ہے تاہم اس ملک کی حکومت اور فوج نے اب تک عدالت کے اس حکم پر عمل نہیں کیا ہے۔
یہ ایسے میں ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی صحت کافی بگڑتی جا رہی ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۴۰