‫‫کیٹیگری‬ :
20 January 2018 - 13:43
News ID: 434707
فونت
امریکی وزیر دفاع:
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے امریکی دفاعی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردی سے نہیں بلکہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
جیمز میٹس

رسا نیوز ایجنسی کی ایسوسی ایٹڈ پریس سے رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے واشنگٹن میں نئی امریکی دفاعی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے لیے نظریاتی طور پر ترمیم شدہ چین اور روس جیسے ممالک سے خطرہ بڑھ رہاہے جو کہ دنیا کو اپنی طرزِ حکومت سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین اور روس گذشتہ کئی برسوں سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی دفاعی صلاحتیوں کو بڑھا رہے ہیں تاکہ امریکہ کی دفاعی صلاحیت کو چیلنج کیا جا سکے، ہم دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی مہم جاری رکھیں گے لیکن اب امریکی قومی سلامتی کی بنیادی توجہ دہشت گردی پر نہیں بلکہ طاقت کے عظیم مقابلے پر ہوگی۔ اگر انہوں نے ہمیں چیلنج کیا تو یہ ان کے لیے بہت برا ہوگا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬