‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2018 - 20:53
News ID: 434726
فونت
آیت الله مظاهری :
حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے اس تاکید کے ساتھ کہ اسلامی معاشرے کی کامیابی مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں ہے بیان کیا : دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف چاہتے ہیں کیوں کہ اختلاف آپسی تنازعہ کا سبب ہوتا ہے ۔
آیت الله مظاهری

رسا نیوز کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اصفہان کے مسجد امیرالمؤمنین (ع) میں منعقدہ اپنے قرآن کریم کے تفسیری جلسہ میں بیان کیا : اسلامی معاشرے کی کامیابی مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں ہے ۔

انہوں نے سورہ مبارکہ بقرہ کی آیت ۲۰۸ کہ جس میں فرمایا : «يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السِّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ» وضاحت کی : دشمن مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش میں ہے کیوں کہ آپسی اختلاف اندرونی تنازعہ کا سبب ہوتا ہے ؛ مسلمانون کے درمیان اختلاف آسمان سے آگ کی بارش سے بھی سخت و مشکل ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے بیان کیا : کامیابی کا معنی مالی سہولیات کا فراہم ہونا نہیں ہے اور ایسا نہیں ہے کہ عالمی تعاون شامل حال ہو بلکہ کامیابی مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں ہے ؛ صدر اسلام میں مسلمانوں کے لئے جو جنگیں پیش آئیں اور کبھی تو یہ جنگ اسلام کے خاتمہ کے حد تک تھیں لیکن صرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی وجہ سے اس جنگ میں دشمن ناکام رہا اور مسلمانوں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔

اصفہان میں حوزہ علمیہ کے سربراہ نے بیان کیا : اسلامی معاشرے میں دشمن کے خلاف اتحادی صورت میں ہونا چاہیئے کیوں کہ اتحاد کے ذریعہ اسلام کی ہر طرح کی کامیابی ہے ؛ دفاع مقدس کے آٹھ سال میں اقتصادی اعتبار سے بہت کمزور ہو گئے تھے ، تیل کی قیمت بہت کم ہو گئی تھی اور پوری دنیا اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تھی اس کے باوجود کے دشمن کے پاس بہت زیادہ وسائل موجود تھے پھر بھی مسلمانوں کے اتحاد کے سامنے دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

حوزہ علمیہ میں اخلاق کے استاد نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جنگ کے زمانہ میں سب لوگوں نے ایک آواز کے ساتھ کہا اسلامی جمہوریہ اور سویت یونین کے بم اور امریکا کی ترقی یافتہ اسلحہ کے سامنے اتحاد کے ساتھ کھڑے ہوئے ۔

انہوں نے کہا : مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی حفاظت کی ضرورت ہے ، سب لوگوں کو اسلام کے فکر میں ہونا چاہیئے ؛ ہمیشہ کامیاب رہے ہیں اور کامیاب رہے نگے لیکن ایسے حالات میں کہ اپنے درمیان اتحاد کی حفاظت کریں لیکن اگر آپس میں اختلاف رہے گا تو دشمن کے مقابلہ میں کامیابی سخت ہے ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : تیل کمپنی کے سربراہ نے امام خمینی (ره) سے خطاب ہو کر کہا تھا کہ ہم لوگ اس لئے آپ کی خدمت میں نہیں آئے ہیں کہ آپ سے کہوں کہ ہم لوگ انقلاب سے کیا چاہتے ہیں بلکہ اس لئے آئے ہیں تا کہ ہم لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ انقلاب ہم لوگوں سے کیا چاہتا ہے ، امام خمینی (ره) ان باتوں کو سن کر بہت خوش ہوئے اور فرمایا انقلاب آپ لوگوں سے ذمہ داری کی پہچان اور اس ذمہ داری پر عمل چاہتا ہے ۔

انہوں نے موجودہ صورت حال میں مسلمانوں کی اہمت ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : اس وقت تمام مسلمانوں کی اہم ذمہ داری ہے کہ اتحاد کی حفاظت کی کوشش میں مشغول رہیں جو مسلمانوں کی کامیابی و کامرانی کا سبب ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬