‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2018 - 15:54
News ID: 434806
فونت
سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امور کی بین الاقوامی نگراں کمیٹی نے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی انتظامیہ میں عالم اسلام کے اداروں اور ملکوں کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کعبہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی بین الاقوامی نگراں کمیٹی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اب جبکہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت مقدس مقامات کے انتظامی امور چلانے کی توانائی نہیں رکھتی ضرورت اس بات کی ہے ان مقامات کے امور بین الاقوامی سطح پر شمولیت سے چلائے جائیں۔

اس بیان میں سیاسی وجوہات کی بنا پر فریضہ حج کی ادائیگی سے مسلمانوں کو محروم کرنے، مالی بدعنوانی اور اسلامی ملکوں میں حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر سعودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حرمین شریفین کے انتظامی امورکی بین الاقوامی نگراں کمیٹی حال ہی میں قائم ہوئی ہے جس نے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی مقاصد کے لئے مقدس مقامات اور فریضہ حج کی ادائیگی کو استعمال کئے جانے کی روک تھام کی جائے گی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬