رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبد الله جوادی نے اسراء عالمی وحیانی فاونڈیشن میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں عشرہ فجر کی مناسبت سے اشارہ کرتے ہوئے کہا : قرآن و عترت کی حکومت اہل بیت علیہم السلام کی خواہش کے مطابق ہے ۔
قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے نہج البلاغہ کی ۷۹ وین خط کی تشریح بیان کی اور اس میں امیرالمومنین علیہ السلام کی طرف سے لشکر کے سرداروں کے لئے بھیجا گیا خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : طاقت و قدرت فوجی مسائل کے ہمراہ ہے ؛ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے فرمان کے مطابق اگر فوجی اسلحہ ثقافت و عقل کے زیر نظر ادارہ ہو ، اسلحہ بھی ، حکومت بھی اور قدرت بھی اپنی جگہ پر باقی رہے گی ، لیکن اس حالت کے علاوہ یقینا سب کچھ ختم ہو جائے گا ۔
انہوں نے اس اشارہ کے ساتھ کہ مشرق وسطی امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیر حکومت تھی بیان کیا : یہ وسیع حکومت اس وجہ سے کہ اس میں تمام حکام و عوام علوی نہ تھے اس لئے ختم ہو گئی ، اس وجہ سے اگر آج بھی حکام ، اہل کار و عوام اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کو نمونہ عمل قرار نہیں دے نگے تو یقینی طور سے حکومت تزلزل کا شکار ہوگا ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے بیان کیا : یہ ہم لوگ ہیں کہ زمانہ سازی کرتے ہیں ، اس لئے ہم لوگوں کو اس طرح زندگی بسر کرنی چاہیئے کہ اپنی زندگی کے ظرف کو عزت و شرف بخشیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے وضاحت کی : صرف قائد و امام یا رہبر کو اچھا ہونا لازمی نہیں ہے بلکہ عوام کو بھی اچھا ہونا چاہیئے کیوں کہ اگر معاشرے کے لوگ دین فروش ہوں تو اگر امام علی علیہ بھی رہبر و قائد ہوں تب بھی حکومت باقی نہیں رہ سکتی ہے ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ جو لوگ اپنے کاموں کو انجام دینے کے لئے رجوع کرتے ہیں حکام کے لئے ضروری ہے کہ اس کو انجام دیں یہ عوام کا حق ہے بیان کیا : وہ حکام جو آفسوں میں بیٹھے ہیں ان کو جاننا چاہیئے کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے حق کو کسی بھی توقع کے بغیر انجام دیں ، اس وجہ سے کسی بھی حکام کو لوگوں کا حق دینے کے لئے ان سے کسی بھی طرح کا رشوت نہیں لینا چاہیئے یا بدعنوانی کرے ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی نے لالچ و استحصالی رواج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : الہی نظام اس طرح ہے کہ شخص کو آہستہ آہستہ گرفتار کرتا ہے اس طرح کہ ناگہان اس پر الہی عذاب کا نزول ہوتا ہے ؛ آج کل ہم لوگوں کو اس بات پر توجہ رکھنی چاہیئے کہ اس مشکلات میں گرفتار نہ ہوں ۔
قرآن کریم کے مشہور و معروف مفسر نے اس بیان کے ساتھ کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی حکومت کی مظلومیت یہ تھی کہ بعض لوگوں نے دین کو غلط پیش کیا ، اظہار کیا : ہم لوگوں کو ہمیشہ معاشرے میں خیر و نیکی کو فروغ دینا چاہیئے اور اپنے فعل و عمل سے امر بالمعروف کریں ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ اگر دینی ثقافت سرکاری دستاویز سے ختم ہو جائے گا تو عمومی ثقافت سے بھی ختم ہو جائے گا بیان کیا : یہ اسلامی حکومت آسانی سے تشکیل نہیں پایا ہے اس وجہ سے اس کو ختم نہیں ہونے دیا جانا چاہیئے اس سلسلہ میں سب ذمہ دار ہیں ۔ انقلاب کے برکت سے ہمارا ملک آزاد ہوا ، شاہ کے زمانہ میں تیل کی وزارت نہیں تھی بلکہ پر پمپ پر لکھا جاتا تھا « ایران و برطانیہ تیل کمپنی » ۔ /۹۸۹/ف۹۷۰/