اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی صوبہ کرمان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی صوبہ کرمان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے آج زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
صدر حسن روحانی نے صوبہ کرمان کے ضلع راور کے گاؤں ھجدک کا دورہ کیا اور یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا قریب سے جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کی اور عوامی مشکلات کو دور کرنے کے احکامات موقع پر صادر کئے ۔
اطلاعات کے مطابق وزير داخلہ رحمانی فضلی نے بھی ضلع کوہبانان کے گاؤں جور کا دورہ کیا ہے اور یہاں کے عوام سے ملاقات اور گفتگو کی۔
صدر حسن روحانی کابینہ کے بعض ارکان کے ہمراہ کل صوبہ کرمان پہنچے ۔ جہاں انھوں نے کئی تعمیراتی پراجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
صدر حسن روحانی آج صوبہ کےدورے کے آخری پروگرام میں صحافیوں سے گفتگو کریں گے اور اس کے بعد تہران واپس آجائیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے