رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتیہ جنتا پارٹی پر دیش مخالف ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے ممبر اسمبلی نگروٹا دیویندر سنگھ رانا نے کہا کہ بھاجپا کی غلط پالیسوں کے نتیجے میں کشمیر کے لوگ پریشان ہیں اور یہ جماعت اپنی سیاست کے لئے جموں کو کشمیر سے لڑانا چاہتی ہے، جبکہ جاوید احمد رانا نے بی جے پی سے کہا کہ انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ قوم پرست ہیں یا نہیں۔
قانون ساز اسمبلی میں آج اُس وقت نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی نگروٹہ دیویندر رانا اور ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید رانا نے بی جے پی پر تیکھے وار کرنے شروع کئے، جب بی جے پی ممبر اسمبلی ست پال شرما نے اپنی نشست سے کھڑا ہوتے ہوئے کہا کہ ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا ایوان میں اپنی حالیہ غلطی پر معافی مانگے۔
انہوں نے کہا کہ جاوید رانا نے حال ہی میں اپنے حلقہ انتخاب مینڈھر میں نہ صرف آزادی کے حق میں لگنے والے نعروں کی حمایت کی بلکہ ان نعروں پر تالیاں بھی بجائیں، تاہم جاوید رانا نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ قوم پرست ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر آباد لوگوں نے ہمیشہ سے ہندوستان کا ساتھ دیا ہے اور آگے بھ ی دیتے رہیں گے۔ انہوں نے بی جے پی پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ اور راجوری کی آبادی ملک کی ہر ایک قومی تقریب میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں لیکن کشمیر میں ایسی طاقتیں ہیں جو یہاں پائی جانے والی ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔
جاوید رانا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک سیکولر دیش کے رہائشی ہیں جس کی آزادی کے لئے ہمارے اجداد نے قربانیاں دی ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰