رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین ڈاکٹر معصومہ ابتکار نے کہا کہ انسداد انتہاپسندی اور تشدد کے لئے خواتین اچھی تجاویز دے سکتی ہیں جن سے ان مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی حکومتوں کے تعاون سے مشکلات کی روک تھام کے لئے کردار ادا کرسکتی ہیں.
ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انقلاب ایک خاص واقعہ تھا لہذا سیاسی جماعتیں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں کامیاب ہونے والے اس انقلاب اور اس کے مقاصد سے استفادہ کرسکتی ہیں.
معصومہ ابتکار نے مزید کہا کہ آج بدقسمتی سے مختلف ممالک میں دین اور مذہب کے نام تشدد پراور دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں جن میں نہتے عوام جاں بحق ہوتے ہیں اوران افسوسناک واقعات میں ملوث عناصر میں داعش کے دہشتگرد بھی شامل ہیں جو اللہ اور دین کا نعرہ لگا کر نہتے عوام کا قتل عام کرتے ہیں.
خاتون نائب ایرانی صدر نے ایشیائی مسائل کے خاتمے کے لئے اقوام اور تہذیبوں کے درمیان باہمی مکالمے کے فروغ پر بھی زور دیا. /۹۸۸/ ن۹۴۰