03 February 2018 - 13:53
News ID: 434888
فونت
قمر عباس غدیری:
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر نے کہا کہ بیدار ملت جعفریہ نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت اور ظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملت جعفریہ دنیا میں ظالموں کے خلاف قیام کرنے کے استعارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔
قمر عباس غدیری

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے اے ایس او کے مرکزی "راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ" کنونشن کے سلسلے میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں مرکزی دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے لیکر تاحال ملت جعفریہ امام خمینیؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی استعمار کے خلاف برسر پیکار ہے ۔

قمر عباس غدیری نے اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود کارکنان اور طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا:‌ جہاں کہیں مسلمان ریاستوں میں استعمار اور سفلی قوتیں سازشیں کر رہی ہیں، بیدار ملت جعفریہ نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت اور ظالم کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے، یہی وجہ ہے کہ ملت جعفریہ دنیا میں ظالموں کے خلاف قیام کرنے کے استعارہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں‌ مرکزی کنونشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مزکری کنونشن تنظیم کی افادیت اور تربیت کا سرچشمہ ہوتا ہے، کثیر تعداد میں طلباء کا شرکت کرنا اور نظم و ضبط کا مظہر نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کا 47 واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان راہیان کربلا و عاشقان مہدیؑ 15 تا 19 فروری اندرون سندھ کے علاقے بھٹ شاہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬