رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویت کے ایک اخبارالجریدہ نے فاش کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے شام کے صدر بشار اسد کو اپنی قتل کی لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
کویت کے اخبار الجریدہ نے اعلان کیا ہے کہ موساد کے قتل کے شعبہ کیساریا نے شام کے صدر بشار اسد کو اپنی قتل کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
کویتی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اس اقدام پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیساریا کی قتل کی لسٹ میں مزاحمتی گروہوں کے سربراہوں جیسے سید حسن نصر اللہ ، فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور اسرائیل کے خلاف مسلح جد وجہد کرنے والے رہنما شامل ہوتے ہیں، لیکن اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایک ملک کے صدر کو اپنی قتل کی لسٹ میں شامل کرنا غیر معمولی اقدام ہے۔
اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے کہا تھا کہ اگر اسرائیل نے شام کے خلاف ہوائی حملوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو وہ تل ابیب کے قریب بن گورین ايئر پورٹ کو نشانہ بنائیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰