05 February 2018 - 09:59
News ID: 434909
فونت
ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا سن لے، مسلمان حق خودارادیت اور فلسطین کی آزادی کیلئے مر تو سکتے ہیں، مگر آزادی کی تحریک کو کمزور ہونے نہیں دینگے۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی اور حق خودارادیت کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے مسلم دنیا کو آواز بلند کرنا ہوگی، او آئی سی ہوش کے ناخن لے اور  فلسطین کی آزادی کیلئے مسلمانوں کے جذبات کی نمائندگی کرے، اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں کو جارحیت اور غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرے، اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔

اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلم آبادی کو کچلنے اور تحریک آزادی کو طاقت سے دبانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، پوری دنیا سن لے، مسلمان حق خودارادیت اور فلسطین کی آزادی کیلئے مر تو سکتے ہیں، مگر آزادی کی تحریک کو کمزور ہونے نہیں دینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ امریکا کی لونڈی کے بجائے حقائق کی روشنی میں کام کرے، او آئی سی ہوش کے ناخن لے اور فلسطین کی آزادی کیلئے مسلمانوں کے جذبات کی نمائندگی کرے، نصف صدی سے فلسطین میں لاکھوں مسلمان ذبح کئے جا چکے ہیں اور ان کی آواز پر کان تک نہیں دھرا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیار کو چھوڑ کر فلسطینی مسلمانوں کا مسئلہ حل کرائے، وگرنہ فلسطین کے حل طلب مسائل پوری دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا ذریعہ بنے رہیں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬