رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دھہ فجر یعنی طلوع آفتاب جمہوری اسلامی ایران شروع ہوتے ہی مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں جشن کا سما دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سلسلے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا صادق رجائی کے زیر سرپرستی سرگرمیاں دیدنی ہیں۔ جامع مسجد کرگل میں روزانہ نماز ظہرین کے بعد دو گھنٹے کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ پروگراموں میں مومنین کو ایام دھہ فجر کی اہمیت اور اسلامی انقلاب سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
اس دوران ڈاکٹر کاظمی نے دھہ فجر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ایران میں اس انقلاب کو برپا کیا لیکن اس کی کرن دنیا کے گوشہ و کنار تک پہنچی اور آج دنیا کا ہر وہ انسان جو تھوڑی سوچ رکھتا ہو کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔
ڈاکٹر احمد علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طبعی سرگرمیاں اس لئے ہیں تاکہ ہمارے معاشرہ میں صحت و سلامتی سے آگہی ملے اور معاشرہ بیماریوں سے دور رہے اور ہمارا معاشرہ ایک تندرست معاشرہ بنے، جس کے لئے ہمیں معاشرہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب جمہوریہ اسلامی ایران نے پورے امت مسلمہ کو مسلمان ہونے پر فخر کا شرف دلایا اور آج دنیا کے تمام سپر پاور طاقتیں انگشت بہ دندان ہیں۔
ڈاکٹر احمد علی نے کہا کہ ایران دنیا میں امن کا پیغام دیتا ہے اور ایران میں ہر کسی کو مذہبی و سیاسی ازادی حاصل ہے، اسی لئے نام نہاد اقوام متحدہ بھی تصدیق کرتی ہے کہ ایران نے حقوق بشر کی پاسداری کی ہے اور ہر انسان اپنے وقار اور حق کے ساتھ جی رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰