05 February 2018 - 09:41
News ID: 434904
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین کو اسرائیل کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے کیلئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک مسئلہ فلسطین کا پرامن اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں نکلتا تب تک پورے خطے کی سلامتی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہیگا۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ بتایا  اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں ‌نے کہا:‌ مسئلہ فلسطین پر  ہٹ دھرمی اور    وہاں بڑھتے مظالم عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر اقوام عالم کی خاموشی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ ان نام نہاد انسانی حقوق کے عالمی ٹھکیداروں کو مسلمانوں کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

اس پاکستانی عالم دین نے کہا کہ فلسطین کو ھندوستان کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے کے لئے عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک مسئلہ فلسطین کا پرامن اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں نکلتا تب تک پورے خطے کی سلامتی کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا رہیگا۔

حجت الاسلام و المسلمین جعفری نے تاکید کی :‌ اسرائیلی حکومت فلسطین میں ریاستی جبر کے ذریعے حق خود ارادیت کی آواز کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ بنیادی حقوق کے اس استحصال پر اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬