رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن کی ایک عدالت نے مقامی مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک نژاد مسلمانوں کی یہ مسجد جرمن شہر ڈورٹمنڈ کے نواحی قصبے اوہر ایرکنشویک میں واقع ہے جہاں حکام کی اجازت کے بعد نماز جمعہ کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جا رہی تھی۔
ایک جرمن جوڑے نے عدالت میں دائر مقدمے میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ مسجد کے مؤذن کی جانب سے ہفتہ وار لاؤڈاسپیکر پر دی جانے والی اذان ان کے مسیحی عقائد اور مذببی آزادی کے منافی ہے۔
عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی حکام نے مسجد میں اذان کی اجازت دیتے ہوئے قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کی، اس لیے اس مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان نہیں دی جا سکتی۔ مسجد میں اذان دینے کی اجازت کے لیے دوبارہ درخواست دی جا سکتی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰