31 January 2018 - 23:46
News ID: 434850
فونت
بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے درجنوں شہریوں کو موت، عمرقید اور شہریت منسوخ کرنے کی سزائیں سنائی ہیں۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نمائندے کے مطابق بحرین شاہی حکومت کی نمائشی عدالت سے خاندانی آمریت کے خلاف مظاہروں اور احتجاج میں حصہ لینے والے دو نوجوانوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت کی سزا سنائی ہے۔مذکورہ نمائشی عدالت نے ستاون افراد کو طویل المدت قید اور شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے جن میں سے انیس افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے دعوی کیا ہے کہ یہ افراد ایک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھے۔بحرین کی شاہی حکومت پچھلے چھے سال کے دوران گیارہ ہزار بحرینیوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرکے جیلوں میں بند کرچکی ہے اور ان میں سے متعدد کی شہریت منسوخ کرکے انہیں ملک بدر کردیا گیا ہے۔

مغربی ایشیا کے اس چھوٹے سے ملک بحرین میں آبادی کے لحاظ سے سیاسی قیدیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آمریت کے خلاف تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام ، شاہی حکومت کے خاتمے، آزاد اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬