‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2018 - 14:36
News ID: 434847
فونت
انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے؛
انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں قرآنی آیات اور فارسی شاعری کے عنوان سے خطاطی مقابلہ منعقد کیا گیا ۔
خطاطی کا مقابلہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے کویٹہ میں قایم ایرانی کلچر سنٹر میں طلبا کے درمیان خطاطی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔

قرآنی خطاطی سیکھنے والے طلبا کے درمیان خطاطی مقابلے میں فارسی شعراء سعدی اور فردوسی سمیت اقبال کے کلام کی خطاطی شامل تھی ۔

خطاطی مقابلے میں ۸۰ طلبا شریک تھے جن میں کامیاب طلبا کو قیمتی انعامات دیے گیے۔

اختتامی تقریب میں خانہ فرھنگ کے ڈایریکٹر آقا عقدائی سمیت خطاطی کے اساتذہ اور طلبا شریک تھے۔

قابل ذکر ہے کہ انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے حوالے سے ہرسال مختلف علمی اور ثقافتی مقابلے ایرانی کلچر سنٹر کے تعاون سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬