
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پشتوںخوامیپ کے رکن بلوچستان اسمبلی و سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالمجید خان اچکزئی قلعہ عبداللہ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ چالیس سال سے اقتدار حاصل کرنے والوں نے مذہب کا نام استعمال کرکے آج تک شریعت پر کوئی بات نہیں کی۔ شریعت کے نام پر عوام کودھوکہ دیا گیا۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی دیگر جماعتوں کی طرح کرپشن کرنے والی جماعت نہیں۔ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ بد قسمتی سے یہاں کرپشن کرنے والے سیاست کرتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں ان قوتوں کو شکست دیں گے۔
عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ قومی برابری کی بات کی ہے۔ ساحل و وسائل کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ہم جمعیت علماء اسلام، اے این پی اور جے یو آئی (نظریاتی) کی طرح نہیں کہ صرف لوٹ کھسوٹ کریں۔ چالیس سال سے اقتدار میں رہنے والے جماعتوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی۔ جو شریعت کے نام پر ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے تھے، انہوں نے اسمبلی فلور پر کبھی بھی شریعت کے حوالے سے بات نہیں کی۔ اگر اسمبلی فلور پر بات کی گئی ہے تو صرف اور صرف فنڈز کی بات کی ہے، کیونکہ فنڈز میں وہ کرپشن کرتے تھے۔ ہمارے پاس ان کے ثبوت ہے، جنہوں نے کرپشن کئے ہیں اور وقت آنے پر سب کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔ بدقسمتی سے وہ لوگ سیاست کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے دور حکومتوں میں ریکارڈ کرپشن کیں۔ عوام کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے کرپشن کی نذر کر دی گئی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰