‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2018 - 16:37
News ID: 434826
فونت
یمن کے جنوبی شہر عدن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے طرفدار فوجیوں میں خونریز لڑائی کے دوران ۱۵۰ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے حامیوں کو شکست کا سامنا ہے۔
یمن

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، یمن کے جنوبی شہر عدن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے طرفدار فوجیوں میں خونریز لڑائی کے دوران 150 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں سعودی عرب کے حمایت یافتہ یمن کے فراری صدر منصور ہادی کے حامیوں کو شکست کا سامنا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حامی فوجیوں نے عبد روس الزبیدی کی قیادت میں خور مکسر اور المعلا اور التواہی علاقوں کو سعودی عرب اور منصور ہادی کے فوجیوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے۔

امارات کے حامی فوجیوں نے ابین کی ساحلی بندرگاہ کا قبضہ بھی سنبھال لیا ہے۔  اس جھڑپ میں منصور ہادی کے حمدان بریگیڈ کے کمانڈر سمیت کئی فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شریک فوجی اتحاد کے درمیان لڑائی میں 30 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے ہیں۔ عدن کے ایئر پورٹ اور شہر سے متصل تمام شاہراہوں کو بھی بند کردیا گيا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬