29 January 2018 - 14:28
News ID: 434821
فونت
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان:
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں، ہمارے آباؤ و اجداد نے اس وطن عزیز کو اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا، موجودہ حکومت انتقامی کاروائیاں بند کرے، ملت تشیع کو مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے اسیران بالخصوص انجینئر ممتاز رضوی کی بازیابی کیلئے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں۔
سید ممتاز حسین رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق رکن مرکزی نظارت انجینئر سید ممتاز حسین رضوی کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انجینئر ممتاز حسین رضوی 23 جنوری سے تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں‌ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم کسی صورت ایسے غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کریں گے، حکومت فوری طور پر شیعہ انجینئر ممتاز رضوی کی بازیابی کو یقینی بنائے۔

فضل حسین اصغری نے کہا کہ ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں، ہمارے آباؤ و اجداد نے اس وطن عزیز کو اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا، موجودہ حکومت انتقامی کاروائیاں بند کرے، ملت تشیع کو مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے اسیران بالخصوص انجینئر ممتاز رضوی کی بازیابی کیلئے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے شیعہ انجینئر ممتاز رضوی کا اغواء ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرارہے اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ انجینئر ممتاز رضوی سمیت دیگر محب وطن شیعہ افراد کی جبری گمشدگان اور اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے، ہم آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں، اور اگر ملت جعفریہ کے کسی فرد پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام ہے، تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬