‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2018 - 15:53
News ID: 434824
فونت
عراق میں داعش کی ہار کے بعد وہ عراقی علماء و طلاب اور افاضل جو اس دھشت گرد ٹولے داعش سے بر سرپیکار تھے ، انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ۔
عراقی مجاھدین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق پر داعش کے حملے کے ابتدائی دور ہی میں عراقی علماء و طلاب و افاضل اور مختلف عوامی طبقہ، آیت اللہ سیستانی کے فتوائے جھاد کفائی کی حمایت اور داعش کے مقابل سرزمین عراق کے دفاع میں‌ اٹھ کھڑا ہوا، انہوں ‌نے اس راہ میں کثیر تعداد میں شھید پیش کئے ۔

عراق میں داعش کی ہار کے بعد وہ عراقی علماء و طلاب و افاضل جو اس دھشت گرد ٹولے داعش سے بر سرپیکار تھے ، انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ۔

مگر دھشت گردوں کے یہ بزدلانہ اقدامات عوام کی شدید عکس العمل سے روبرو ہوئے ہیں ، عوام اور شخصیتوں نے دھشت گردوں کے مقابل علماء ، طلاب ، افاضل حوزہ علمیہ اور مجاھدین کی حفاظت و حمایت کی اعلان کیا ہے ۔

شھر نجف اشرف کی ایک ذمہ دار فرد نے اس سلسلے میں کہا: ہم آپ بزرگوں کو اس بات کا اطمینان دلاتے ہیں کہ داعش کی جڑیں ملک میں خشک ہوچکی ہیں اور اب ان کی بازگشت ناممکن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: نامعلوم دھشت گردوں نے حوزه علمیہ نجف اشرف کے برجستہ عالم دین حجت الاسلام سید اباذر العوادی کو جان سے مار دینے کی دھمکی دی ہے مگر وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ خدا کی راہ میں شھادت اور جان دینا میرے لئے باعث فخر ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬