![فضل حسین اصغری](/Original/1396/11/07/IMG22445153.jpeg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابقہ رکن مرکزی نظارت انجینئر ممتاز حسین رضوی اغواء کئے جانے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم کسی صورت غیر قانونی اقدامات برداشت نہیں کریں گے، حکومت فوری طورپرممتاز رضوی کی بازیابی کو یقینی بنائے۔ ہم پاکستان کے وفادار شہری ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کو جان کی قربانیاں دے کر حاصل کیا، موجودہ حکومت انتقامی کاروایاں بند کرے، ملت تشیع کو مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے اسیران بالخصوص ممتاز رضوی کی بازیابی کی لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں ۔
انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ممتاز رضوی کے اغواء کو ریاستی دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان قرار دیا اور کہا: ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ممتاز رضوی سمیت دیگر جبری گمشدگان کا اغواء ماورائے آئین اور جمہوری اقدار کے منافی ہے ہم آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہے کہ وہ ان انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور اگر ملت جعفریہ کے کسی فرد کا کوئی مسئلہ ہے تو اسے قانونی حراست میں لے کر اس کےخلاف کاروائی کی جائے ۔ /۹۸۸/ ن۹۲۱