27 January 2018 - 14:15
News ID: 434796
فونت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی نے ملک میں مسلم اور اقلیتی برادری کے خلاف ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔
 اروند کیجریوال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک میں مسلم اور اقلیتی برادری کے خلاف ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ا ن انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف اقدامات کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ہونے والی تقریب میں دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا تھا ملک میں جاری اقلیت دشمنی میں جو انتہا پسند ہندوملوث ہیں ان کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

انتہا پسند ہندوؤں نے ملک میں موجود مسلمانوں کا قتلِ عام کیا ،دلت برادری کے افراد کو زندہ جلا کے پھینک دیا اور اب انہوں نے ہمارے گھروں میں گھس کے ہمارے بچوں کو مارنا شروع کر دیا ہے ،ہمیں اس طرح کے حملوں کے خلاف خاموش نہیں رہنا چاہئے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬