رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے یورپ میں اسلامی انجمنوں کی طلباء یونین کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: جوان طالب علموں کو موجودہ دور کے حالات، تبدیلیوں اور توقعات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ماضی میں شاید ایسے حالات اور توقعات کا یا وجود نہیں تھا یا ان کی شناخت نہیں تھی لیکن اس دور میں طلباء کو موجودہ تبدیلیوں اور توقعات کی پہچان کے ساتھ ان کے لئۓ تیار بھی رہنا چاہیے ۔
اسلامی انجمنوں اور دینی ماحول میں آپ اس سلسلے میں بہتر تیاری کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نے اس توفیق کو حاصل کرلیا تو اللہ تعالی کی ہدایت ، مدد اور نصرت بھی آپ کے شامل حال ہوجائے گي۔
رہبر معظم کا یہ پیغام ویانا میں امام علی اسلامی مرکز میں اسلامی انجمنوں کے اجلاس میں حجۃ الاسلام اژہ ای نے پیش کیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰