‫‫کیٹیگری‬ :
27 January 2018 - 22:17
News ID: 434799
فونت
غرب اردن کے علاقے اریحا میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چوالیس فلسطینی زخمی ہو گئے۔
فلسطین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کے مطابق فلسطین کے طبی کارکنوں نے ان فلسطینیوں کا علاج و معالجہ کیا جو صیہونی فوجیوں کی ربڑ کی گولیوں اورآنسو گیس کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔ شہر اریحا میں صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اچانک حملہ کر دیا اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

غزہ اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں مسلسل آٹھویں جمعے کو بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ جب سے امریکی صدر ٹرمپ نے بیت المقدس کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے فلسطین کے مختلف علاقے، صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا میدان بنے ہوئے ہیں جن میں اب تک بیس سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہو چکے ہیں اور پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬