27 January 2018 - 22:19
News ID: 434800
فونت
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے نجف نامی مرکز نے اعلان کیا ہےکہ مغربی ایران میں داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
داعش

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کے نجف نامی مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس فوجی مرکز کے جانبازوں نے مغربی ایران کی سرحد میں اکّیس افراد پر مشتمل ایک داعشی گروہ کا تعاقب کر کے اس گروہ کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کر لیا۔

اس اعلان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جوانوں نے مغربی ایران میں اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کے داخل ہوتے ہی ان کا تعاقب کیا اور ان دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ بھی ہوئی جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بیشتر دہشتگردوں کو زندہ پکڑ لیا گیا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬