29 January 2018 - 14:34
News ID: 434822
فونت
حجت الاسلام سید حسن الموسوی:
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ کشمیر کے سلگتے حالات کے تناظر میں شوپیان جیسے حالات بھڑکتی آگ پر تیل کے مترادف ہیں جو کشمیر کی صورتحال میں پریشان کُن تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔
آغا سید حسن الموسوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجت الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فورسز کے ہاتھوں کمسن نونہالوں کے جانبحق اور درجنوں کے مضروب ہونے کے سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فورسز کی اس سفاکانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کہا : جنوبی کشمیر کے سلگتے حالات کے تناظر میں شوبیان جیسے حالات بھڑکتی آگ پر تیل کے مترادف ہیں جو کشمیر کی صورتحال میں پریشان کُن تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اس سانحہ میں جانبحق ہوئے کمسن نونہالوں کو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کی ہلاکتیں قابل تشویش اور ناقابل قبول ہے۔

حجت الاسلام الموسوی نے جانبحق ہوئے نونہالوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کے سلسلہ وار ہلاکتوں سے کشمیر میں ایک بار پھر آتش فشانی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ سانحہ میں ملوث اہلکاروں کی سرزنش کی جائے تاکہ ایسے دلدوز واقعات کا سدباب ہوسکے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬