29 January 2018 - 14:15
News ID: 434819
فونت
بہرام قاسمی:
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن، استحکام اور سلامتی کے لئے مدد کرنا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بہرام قاسمی نے اردن کے بادشاہ کے دعووں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیانات حقائق کے برعکس، عوامی امنگوں اور قیام امن و استحکام کی خواہش رکھنے والے علاقائی ممالک کے مطالبات کے منافی ہیں۔

انہوں نے ایرانی ہلال کے پروپیگنڈے اور خطے میں ایرانی مداخلت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات سے دہشتگردی کے خلاف ایران کا تعمیری اور اہم کردار نہ تو متاثر ہوگا اور نہ ہی اس کے ذریعے خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور خلیج فارس کے ممالک کے درمیان موثر مذاکرات کے فروغ کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری تجاویز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اصولی اور پائیدار پالیسی خطے میں امن و سلامتی کے قیام پر مبنی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ممالک کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے بدستور دعوت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح علاقائی تعاون اور خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لئے کسی بھی تجویز اور پیشکش کا خیرمقدم کرے گا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬