‫‫کیٹیگری‬ :
31 January 2018 - 16:13
News ID: 434849
فونت
محمد جواد ظریف:
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدرنے ایک بار پھر ایران اور خطے کے بارے میں اپنی جہالت اور حماقت کو ثابت کردیا ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر کی کانگریس میں سالانہ تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ کا مطلب کیا ہے اور یقینا وہ ایرانیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔انہوں نے طنزیہ جملے کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے بیان سے، نام نہاد پاک دامن خریدار اور جمہوری طریقوں سے منتخب ہونے والے تو خوش ہوں گے لیکن یمنی بچے اور وہ لوگ جو ظالموں اور ان کے ہتھیاروں کا اصل نشانہ بنے ہوئے ہیں، خوش نہیں ہوں گے۔ وزیرخارجہ کا اشارہ امریکی ہتھیار خریدنے والے سعودی حکام اور نام نہاد جمہوری طریقے سے منتخب ہونے والے ٹرمپ جیسے امریکی اور بعض مغربی ملکوں کے سربراہان کی جانب ہے -

ٹرمپ نے کانگریس میں اپنے سالانہ خطاب میں ایک بار پھر اپنے بنیاد د‏عوؤں کی تکرار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی سرگرمیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی ہیں -  وزیر خارجہ  محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز بھی ایران کے خلاف امریکہ کے بے بنیاد الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم جعل سازی کے ذریعے سلامتی کونسل میں ایرانو فوبیا پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬